ملاقات میں سیاسی، انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال، عثمان بزدار نے وزیراعظم کو اتحادی جماعتوں کے تحفظات، کورونا کی صورتحال اور ہاؤسنگ پراجیکٹ سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم کی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی،انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان آج ایوان وزیراعلیٰ پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں سیاسی انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ نے عمران خان کو تعمیراتی شعبے کی بہتری ، ہاؤسنگ پراجیکٹ اور کورونا صورتحال سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے، ان میں کسی قسم کی کوتاہی یا سُستی نہیں ہونی چاہیے۔
اسی طرح وزیراعظم فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامی افسران کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہمارے ضلع کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔ ۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو آئندہ ہفتے فیصل آباد کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔
اور کہا کہ ترقیاتی اور انتظامی معاملات کو جلد حل کیا جائے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور سیکرٹری قانون نے ملاقات کی ۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم عمران خان نے راجہ بشارت کو پنجاب میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے موثر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی



No comments:
Post a Comment
Please donot comment any scam or falk accounts or comment